سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی خوشحالی واستحکام کو فروغ ملے گا چین

مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے، ترجمان وزارت خارجہ چین


ویب ڈیسک September 01, 2016
پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چین. فوٹو: فائل

چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا بیجنگ میں نیوزبریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جاری اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ اس منصوبے سے خطے میں معاشی خوشحالی کے ساتھ استحکام کو فروغ ملے گا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبے کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ عوام تک اس کے فوائد جلد سے جلد پہنچ سکیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر چین بھی میدان میں آگیا

چین کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین کا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی ایشو ہے اور اسے دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے، سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے موقف تبدیل نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں