کسٹم افسر قتل کیس ایان علی دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزمہ نامزد

انسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کے بعد ایان علی کے خلاف کسٹم انسپکٹر قتل کیس کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک September 01, 2016
ایان علی کے خلاف کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کے افسران کریں گے فوٹو: فائل

ماڈل ایان علی کو کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمہ نامزد کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے اسپیشل جوڈیشل میجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ کی عدالت میں کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق ماڈل ایان علی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعی صائمہ چوہدری کی درخواست پر مقدمے میں نامزد ملزمہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل کرلی گئی ہے جس کے بعد اب یہ کیس متعلقہ تھانے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ منتقل ہوگیا ہے، قانون کے تحت مقدمہ سی ٹی ڈی منتقل ہونے کے بعد وہ ملزمہ کا بیان ریکارڈ نہیں کرسکتے۔ اب اس کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کے افسران کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مجھ پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا

تفتیسی افسر کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ایان علی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایان علی کے وارنٹ گرفتاری معطل

واضح رہے کہ ایان علی نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں تحریری بیان جمع کرایا تھا تاہم قانون کے تحت تفتیشی افسر نے اسے قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے ان کی حاضری کو لازمی قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں