سندھ حکومت کا خالد سومرو قتل کیس فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے خط آج ہی وفاقی وزارت داخلہ کوارسال کردیا جائے گا، مشیر قانون سندھ


ویب ڈیسک September 01, 2016
جے یو آئی (ف) کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا اہم مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے،امید ہے کہ اب دھرنا نہیں دیا جائے گا، مشیر قانون سندھ : فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعیت علمائے اسلام کے مقتول رہنما خالد سومرو کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کی سمری منظور کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز مطابق حکومت سندھ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما خالد محمود سومرو کے قتل کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمری کی منظور ی دے دی ہے۔

مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے جے یو آئی (ف) کا کیس سے متعلق اہم مطالبہ تسلیم کرلیا ہے،سندھ حکومت کی جانب سے آج ہی وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا جائے گا۔ اب امید ہے کہ جے یو آئی اعلان کردہ دھرنا نہ دینے پر غور کرے گی اس حوالے سے جماعت کے جنرل سیکرٹری راشد خالد محمود سومرو سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل خالد محمود سومرو کو سکھر کے کھوسہ گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں