وزیراعظم بننے کا شوق نہیں ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہوں عمران خان

کرپشن غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، عمران خان

کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح اور احتساب کا عمل اوپر سے شروع ہونا چاہیئے، عمران خان. فوٹو: فائل

CHARSADDA:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے کا شوق نہیں صرف ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہوں۔

مالم جبہ میں چیرلفٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جس ملک کا سربراہ کرپشن میں ملوث ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ کرپشن غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چوروں کو پکڑا جس کی وجہ سے کرپشن میں کمی واقع ہوئی، کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور احتساب کا عمل اوپر سے شروع ہونا چاہیئے۔




اس موقع پر عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ چیرلفٹ کا سفر بھی کیا۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دے کر اربوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔

Load Next Story