ایم کیو ایم کے پرچم سے الطاف حسین کا نام ہٹادیا گیا

ایم کیوایم کے پرچم پر اب پارٹی کے انتخابی نشان پتنگ کی تصویر ہے


ویب ڈیسک September 01, 2016
ایم کیوایم کے پرچم پر اب پارٹی کے انتخابی نشان پتنگ کی تصویر ہے، فوٹو؛ فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے پارٹی پرچم سے الطاف حسین کا نام ہٹادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 22 اگست کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اپنے بانی اور لندن سیکریٹریٹ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ الطاف حسین سے مستقل لاتعلقی کے اعلان کے بعد اب پارٹی پرچم سے ان کا نام بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ اور پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں لگائے گئے پرچموں میں اب الطاف حسین کے نام کے بجائے پارٹی کا انتخابی نشان پتنگ نمایاں ہے۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے پرچموں کی فروخت کے کاروبار سے منسلک افراد نے بھی الطاف حسین کے نام والا پرچم ہٹادیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور اشتعال انگیز نعروں کے بعد پارٹی کی مقامی قیادت نے لندن سیکریٹریٹ سے تعلق توڑتے ہوئے الطاف حسین کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |