سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں پرویز رشید

عمران خان سیاست نہیں پاکستان کے خلاف خیانت کررہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک September 01, 2016
اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے ملک میں امن کی ضرورت ہے، پرویز رشید فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں۔

مری میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھے پاکستانی کے لیے ضروری ہے کہ اچھے کام میں رکاوٹ نہ ڈالے، عمران خان سیاست نہیں پاکستان کے خلاف خیانت کررہے ہیں، وہ سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے اور ہم سڑکیں بناتے رہے، پرویز مشرف نے وطن فروشی کرکے پیسہ کمایا اس کاحساب کون کرے گا، 3تاریخ کودھرنا دینےوالے پرویز مشرف کا احتساب کیوں نہیں کررہے، پاکستان میں آج جو میگا پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں کیا وہ لالچ ہے،2013 میں پاکستان مسائل کی دلدل میں گھرا ہواتھا، وزیر اعظم نواز شریف کو سزا دینی چاہیے کہ انہوں نے 2013 کے پاکستان کو بہتر کیوں بنایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم بننے کا شوق نہیں

پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں جوبھی حکومت آئی ہم نےان کوکام کرنےکاموقع دیا، ہم چاہتے تو 2013 میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن سکتی تھی لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ عمران خان کو خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل تھی۔ ہم نے بلوچستان اور سندھ میں بھی دیگر جماعتوں کو موقع دیا۔ امن کے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی، اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے ملک میں امن کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر پاکستان کے لیےقدم اٹھائیں۔ الیکشن میں ایک سال رہ گیاہے سڑکوں پرآکر انتشار پھیلانے سے کیا ملے گا۔ سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |