کراچی میں پے درپے دھماکے انتہائی تشویشناک ہیںشاہی سید

رہنما اے این پی کی چینی قونصل خانے کے قریب دھماکے کی شدیدمذمت


ایکسپریس July 24, 2012
رہنما اے این پی کی چینی قونصل خانے کے قریب دھماکے کی شدیدمذمت ۔ فوٹو/ایکسپریس

نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے چین کے قونصل خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے قونصل خانے کے سامنے بم دھماکے کرنے والے ملک کی ترقی کے دشمن ہیں،دہشت گردکسی صورت ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے،

باچا خان مرکز سے جاری بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ملک کی ترقی میں مصروف عمل چین کے انجینئرز اور ماہرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ملک کو پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر کافی مسائل کا سامنا ہے مگر مشکل کی ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہا ہے

مگر ملک دشمنوں کو پاک چین دوستی ایک نظر نہیں بھاتی، انھوں نے مزید کہا کہ ترقی کے دشمن عناصر کی جانب سے کیا جانے والا فعل انتہائی قابل مذمت ہے کراچی میں پے درپے دھماکے انتہائی تشویشناک ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ان تمام دھماکوں کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کی فوری گرفتاری کویقینی بنائیں، دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے پرناب مکھر جی کو بھارت کا نیا صدر منتخب ہو نے پر مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے دور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعاون کی مزید نئی راہیں کھلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں