ایسٹ رینج پولیس کی کارروائی 22 ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔

ایسٹ رینج پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا. فوٹو: اے ایف پی

ایسٹ رینج پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 جرائم پیشہ کو گرفتار کر کے موبائل فون ، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔


گرفتار ملزمان میں 3 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق ایسٹ رینج پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4موبائل فون ، 25000 نقد رقم ، سوزوکی گاڑی ، بیٹری اور 9ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ہیں ، ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔
Load Next Story