انگلینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان
قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پہلی مرتبہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ آل راؤنڈرسہیل تنویرکی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
ISLAMABAD:
قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ آل راؤنڈر سہیل تنویر کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ترتیب دیئے گئے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، شرجیل خان، محمد رضوان، عماد وسیم، خالد لطیف، شعیب ملک، بابراعظم، حماد بٹ، محمد نواز، محمد عرفان، محمد عامر، وہاب ریاض اور سہیل تنویر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 4 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر رہی جب کہ 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں میزبان ٹیم ابتدائی تینوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔