سیاست کا شوق ہے‘عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

اگر سیاست عوامی خدمت کے جذبے سے کی جائے تو یہ بھی ایک عبادت ہے۔


INP December 07, 2012
سیاست میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے، عطااللہ عیسیٰ خیلوی۔ فوٹو: فائل

گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ مجھے بھی سیاست کا شوق ہے مگر فی الحال کسی بھی سیاسی جماعت کی انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ایک ملاقات میں عطاء اللہ عیسٰی خیلوی نے کہا کہ سیاست کوئی بری چیز نہیں کیونکہ اگر سیاست عوامی خدمت کے جذبے سے کی جائے تو یہ بھی ایک عبادت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے اور اس وقت مختلف سیاسی جماعتیں تبدیلی کی بات کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں