الطاف حسین اب پاکستان کی سیاست میں داخل نہیں ہوسکتے خورشید شاہ

ایم کیوایم کو مائنس الطاف چلنے دیا جائے، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی


ویب ڈیسک September 01, 2016
ایم کیوایم کو مائنس الطاف چلنے دیا جائے، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی، فوٹو؛ فائل

AMMAN/ BEIRUT: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین اب پاکستان کی سیاست میں داخل نہیں ہوسکتے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام جی فار غریدہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم کو توڑنے سے الطاف حسین کو فائدہ ہوگا، ایم کیوایم کو مائنس الطاف چلنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو الطاف حسین کا ہمدرد ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے، الطاف حسین اب پاکستان کی سیاست میں داخل نہیں ہوسکتے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ (ن) لیگ اپوزیشن میں تھی تو کرپشن کا بہت شور مچاتی تھی لیکن اب حکومت میں آکر کرپشن کو تحفظ دے رہی ہے، جب نوازشریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں تھا تو انہوں نے دوبار قوم سے خطاب کیوں کیا، نوازشریف کی خواہش کے مطابق دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |