فلم ’’ کھلاڑی 786‘‘ کو ’’کھلاڑی‘‘کے نام سے نمائش کی اجازت

اکشے کی سال رواں کی یہ تیسری فلم ہے اس سے قبل ’’ہائوس فل ٹو‘‘،’’راوڈی راٹھور‘‘ سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہیں۔


Cultural Reporter December 07, 2012
’’ کھلاڑی 786‘‘ پاکستان میں ’’کھلاڑی‘‘کے نام سے ریلیز ہوگی۔ فوٹو: آئی اے این ایس/فائل

MUMBAI: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم '' کھلاڑی 786'' کو مرکزی فلم سنسر بورڈ نے ''کھلاڑی''کے نام سے پاکستان میں عام نمائش کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے جس میں اکشے کمار کے مقابل اداکارہ آسن ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں متھن چکرورتی ' راج ببر' پاریش راول' مکیش رشی اور مکیش رشی شامل ہیں۔

یہ فلم آج میٹروپول سمیت سنی پلیکس سنیمائوں میں پیش کی جائے گی ۔مذکورہ فلم کا آئٹم سانگ ''بلما'' پہلے عوام میں بے حد مقبول ہوچکا ہے جب کہ اکشے کمار کی سال رواں کی یہ تیسری فلم ہوگی اس سے قبل ''ہائوس فل ٹو'' اور ''راوڈی راٹھور'' سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہیں اس فلم کے حوالے سے بھی کافی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔

اس فلم کے پاکستان میں امپورٹرزافضل رشید نے کہا کہ ''کھلاڑی 786'' میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے کہ جس سے کسی کی دل آزاری ہو'انھوں نے کہا کہ یہ ایک مکمل انٹرینمنٹ میوزیکل ' ایکشن اورکامیڈی فلم ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانی عوام کو اچھی تفریح دینا ہے جس کے لیے ہم صرف معیاری فلمیں ہی اپنے ادارے کے ذریعے پیش کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں