ایم کیوایم کے اظہارالدین ایک بارپھر کراچی کے ضلع غربی کے چیئرمین بن گئے

چیرمین کے انتخاب میں پہلے اظہارالدین کی کامیابی کا اعلان کیا گیا پھر دوسرے دن(ن)لیگ کے امیدوارکو کامیاب قراردیا گیا


ویب ڈیسک September 01, 2016
الیکشن کمیشن کا ایم کیوایم کے امیدوارکی کامیابی سے متعلق پریذائیڈنگ افسر کے نتیجے کو بحال کرنے کا حکم۔ فوٹو:فائلز فوٹو: فائل

ضلعی میونسپل کارپوریشن کراچی غربی کے چیئرمین کی نشست ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے ہاتھ سے نکل گئی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ایم کیو ایم کے امیدواراظہارالدین کی کامیابی سے متعلق پریذائیڈنگ افسر کے نتیجے کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی غربی کے چیئرمین کی نشست میوزیکل چیئر میں تبدیل ہو کررہ گئی، 24 اگست کو کراچی کے ضلع غربی کی میونسپل کارپوریشن کا انتخاب متنازع حیثیت اختیار کر گیا۔ پہلے پہل پریذائڈننگ آفیسرنے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کو کامیاب قرار دینے کا اعلان کیا جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ (ن) کے آصف خان کی کامیابی کا اعلان کردیا۔ اس صورتحال پر ایم کیو ایم کے مطالبے پر الیکشن کمیشن نے نتیجے کا نوٹیفکیشن روک لیا اور معاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے امیدوار اظہارالدین کی پٹیشن کی سماعت ہوئی جس کے بعد متحدہ کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کراچی غربی میں ریٹرننگ افسرکے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پریزائڈنگ افسر کے پہلے نتیجے کو بحال کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں