ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’خبردار‘‘ کی ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی

ٹیم میزبان آفتاب اقبال کی سربراہی میں مڈل ایسٹ، یورپ اورکینیڈا میں لائیوشوکریگی

’ایکسپریس نیوز‘کے پروگرام’خبردار‘ کے فنکارآغا ماجد، روبی انعم اورپروڈیوسرآصف رضا سمیت دیگرکا ابوظہبی ائیرپورٹ پرمیزبانوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

''ایکسپریس نیوز'' کے مقبول پروگرام '' خبردار، نقالوں سے ہوشیار '' کی ٹیم میزبان آفتاب اقبال کی سربراہی میں مڈل ایسٹ، یورپ اورکینیڈا میں لائیوشوکرنے کے لیے لاہورسے ابوظہبی روانہ ہوگئی۔


اس ٹیم میں اداکارناصرچنیوٹی، آغاماجد، ہنی البیلا، روبی انعم، ببورانا کے علاوہ پروڈیوسرآصف رضا اوردیگرتکنیکی عملہ شامل ہے،جوپہلے مرحلے میں ابوظہبی میں منعقدہ پروگرام ریکارڈ کرینگے اوراس کے بعد دبئی، قطراورپھرکینیڈا میں شوکیے جائینگے۔ روانگی سے قبل ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارآغا ماجد، روبی انعم، ناصرچنیوٹی، ہنی البیلااورببورانا کا کہنا تھا کہ'ایکسپریس نیوز' جس طرح پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول چینل ہے، اسی طرح دنیا کے بیشترممالک میں بھی اسے پسندکیا جاتا ہے۔ جس طرح لوگ اس چینل کی خبروں کے ذریعے باخبررہتے ہیں اور 'ہرخبرپرنظر ' رکھتے ہیں، اسی طرح ہمارا پروگرام ' خبردار، نقالوں سے ہوشیار ' بھی اس وقت پاکستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بے حد پسند کیاجاتاہے۔

طنزومزاح کے ساتھ جس طرح ہمارے میزبان آفتاب اقبال لوگوںکو معلومات فراہم کرتے ہیں ، اس انداز کو بہت سراہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں پروگرام کے آن ائیرہوتے ہی لوگ ہمیں رابطے کرنے لگتے ہیں۔ کوئی قہقہے لگاتے ہوئے داد دیتا ہے توکوئی اداس چہروں پرمسکراہٹ لانے اوراہم ملکی مسائل کواجاگرکرنے پرشاباش کہتاہے۔ یہی نہیں ہمیں کافی عرصہ سے بیرون ممالک پروگرام کے لیے دیارغیرمیں بسنے والوں کی جانب سے زوردیا جارہا تھا۔ جس کی وجہ سے آفتاب اقبال نے یہ پروگرام ترتیب دیا اوراب ہم پاکستان کے خوبصورت کلچر کے ذریعے سافٹ امیج کودنیا تک پہنچانے کے لیے ابوظہبی روانہ ہورہے ہیں، اس کے بعد دبئی اورقطرمیں شوہونگے اورپھرہم کینیڈا جائینگے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم نے اس سلسلہ میں خوب تیاری کی اورہمیں امید ہے کہ دیارغیرمیںبسنے والے جب ہمارا پروگرام دیکھیں گے تووہ خوب انجوائے کرینگے۔
Load Next Story