وفاقی حکومت دشمنوں سے مدد مانگنے والے بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات نہیں کرے گی

بعض خود ساختہ جلاوطن بلوچ رہنماؤں کے پاکستان مخالف اوربھارت کی حمایت میں دیے گئے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، ذرائع


عامر خان September 02, 2016
بعض خود ساختہ جلاوطن بلوچ رہنماؤں کے پاکستان مخالف اوربھارت کی حمایت میں دیے گئے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، ذرائع : فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان مخالف بیانات دینے والے اور بھارت و ملک دشمن عناصر سے مدد طلب کرنے والے بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان مخالف سر گرمیوں میں ملوث اور پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے خلاف سازش کر نے والے گروپس سے بھی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے بلکہ ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور آپریشنز کیے جائیں گے۔

وفاق کے اہم ترین ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملک کی اعلی ترین قیادت نے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت، اس کے ممکنہ نیٹ ورک، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کابلوچستان کے حوالے سے حالیہ بیان ،سی پیک منصوبے کوسبوتاژکر نے کیلیے بھارت کی جانب سے ممکنہ طور کی جانے والی سازشوں ، بعض ناراض اور خود ساختہ جلا وطن بلوچ رہنماؤں کے پاکستان مخالف اور بھارت کی حمایت میں دیے گئے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔