وفاقی حکومت کا 3 ستمبر کے بعد پانامہ لیکس پردوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

اپوزیشن کے اہم رہنمائوں میں حکومتی پیغام پر مشاورت جاری ہے جلد اس معاملے پر باضابطہ رابطے ہوسکتے ہیں۔


عامر خان September 02, 2016
اپوزیشن کے اہم رہنمائوں میں حکومتی پیغام پر مشاورت جاری ہے جلد اس معاملے پر باضابطہ رابطے ہوسکتے ہیں۔ ۔فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے 3 ستمبر کواپوزیشن کے احتجاج کے بعد پانامہ لیکس کے معاملے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکمراں مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن کے اہم رہنمائوں کو پس پردہ رابطوں میں پیغام دیا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے بات چیت کیلیے تیار ہے۔ اگر اپوزیشن مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اپنے ایجنڈے میں لچک پیدا کرتے ہوئے حکومت سے رابطہ کرسکتی ہے۔ اپوزیشن کے اہم رہنمائوں میں حکومتی پیغام پر مشاورت جاری ہے جلد اس معاملے پر باضابطہ رابطے ہوسکتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں