ناراض رہنما و کارکنان نے متحدہ پاکستان سے رابطے تیزکردیے

ان رہنمائوں نے فاروق ستار سے درخواست کی ہے کہ 22 اگست کی تقریر کے بعد ممکن نہیں رہا ہے، ذرائع


Umair Ali Anjum September 02, 2016
ان رہنمائوں نے فاروق ستار سے درخواست کی ہے کہ 22 اگست کی تقریر کے بعد ممکن نہیں رہا ہے، ذرائع : فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے ناراض اور غیر فعال ہونے والے رہنما اورکارکنان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے رابطے تیزکر دیے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ کے جن کارکنان نے پارٹی کی پالیسیوں سے نظریاتی اختلافات کے سبب کنارہ کشی اختیار کی تھی اور متحدہ کے بانی و قائدکے بیانات کے سبب پارٹی سے دوری اختیار کی تھی، ان کارکنان نے متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہارکرتے ہوئے تمام تر اختلافات کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان کارکنان اور پارٹی رہنمائوں نے فاروق ستار سے درخواست کی ہے کہ ان غلطیوں کودوبارہ نہ دہرایا جائے جس سے ایم کیو ایم کو قومی سیاست میں واضح نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ان رہنمائوں نے فاروق ستار سے درخواست کی ہے کہ 22 اگست کی تقریر کے بعد ممکن نہیں رہا ہے کہ جس پارٹی کے قائد الطاف حسین ہوں اس کاحصہ رہا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے