بجلی کی معمول کی لوڈشیڈنگ جاری شہری شدیدپریشان

کیبل فالٹس بھی بروقت درست نہ ہونے کے باعث بجلی کی عدم فراہمی معمول بن گئی


ایکسپریس July 24, 2012
کیبل فالٹس بھی بروقت درست نہ ہونے کے باعث بجلی کی عدم فراہمی معمول بن گئی (فوٹو فائل)

شہر میں جاری معمول کی لوڈشیڈنگ اورکیبل فالٹس کے باعث بجلی کی بند ش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہر بھر کے رہائشی علاقوں میں مرحلہ وار4سے6گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کی جارہی ہیں،

تفصیلات کے مطابق پیر کو نارتھ کراچی ،ناظم اباد ،صدر ،گارڈن ،جمشید روڈ ،طارق روڈ ،کیماڑی ،سلطان اباد ،سہراب گوٹھ ،کورنگی ڈھائی نمبر ،گلستان جوہر، نارتھ کراچی، ناظم آباد، ملیر کھوکھرا پار، قائد آباد، لانڈھی، لائنز ایریا اور شہر کے دیگر علاقوں دن کے مختلف اوقات میں کیبل فالٹس کے باعث بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں کیلیے بند رہی جس کے باعث رمضان میں روزہ داروں کومشکلات کا سامنا کر نا پڑا، رہائشی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کیبل فالٹس ودیگر فنی خرابیوں کے حوالے سے کے ای ایس سی حکام کو متعدد بار شکایات کر نے کے باوجود مرمت کا کام کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے شروع کیا جاتا ہے

جس کے باعث معمولی فالٹ بھی کئی کئی گھنٹوں بعد درست کیے جارہے ہیں،دوسری جانب کے ای ایس سی کی جانب شہر میں مرحلہ وار4سے6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہیں جس کے باعث شہر ی اذیت میں مبتلا ہیں، کے ای ایس سی کو اضافی گیس نہ ملنے کے باعث بن قاسم اور کور نگی پاور اسٹیشنز سے بھی استعداد سے کہیں کم بجلی حاصل کی جارہی تھی جبکہ ٹپال انرجی اور گل احمد انرجی لمیٹڈ کی جانب سے کے ای ایس سی کو200میگاوٹ سے زائد بجلی کی سپلائی بھی بند ہوگئی

جبکہ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں بجلی کی لیڈز وکیبل چوری ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا، پیر کی شام کو نامعلوم افراد نے کورنگی ڈھائی نمبر ،لانڈھی اسپتال چور نگی اور بلدیہ میں بجلی کے کیبل اور لیڈز چور ی کرکے لیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں