آج تک کسی کی کوئی دھن نہیں چرائی ہمیش ریشمیا

دھنوں کا ذخیرہ ختم ہو گیا تھا۔میں نے نئے سرے سے کام شروع کیا اور 550 کے قریب نئی دھنیں بنا لیں۔


Net News December 07, 2012
ہمیش ریشمیا باڈی گارڈ، دھن بچن اور ’’سن آف سردار‘‘ جیسی فلموں کی موسیقی دے چکے ہیں ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کے اداکار ، موسیقار اور پرڈیوسر ہمیش ریشمیا نے کہا ہے کہ انھوں نے آج تک کوئی بھی دھن نہیں چرائی وہ صرف بنیادی کام میں یقین رکھتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کہ ان کے پاس دھنوں کا ذخیرہ ختم ہو گیا تھا۔ انھوں نے نئے سرے سے کام شروع کیا اور 550 کے قریب نئی دھنیں بنا لیں۔ ہمیش ریشمیا حالیہ دنوں میں باڈی گارڈ، دھن بچن اور ''سن آف سردار'' جیسی فلموں کی موسیقی دے چکے ہیں جب کہ آنے والی فلم "کھلاڑی 786" کے وہ پروڈیوسر بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں