کراچی حصص مارکیٹ انڈیکس 16824 کی بلند ترین سطح پر آگیا

مخصوص شعبوں میں خریداری بڑھنے کی وجہ سے انڈیکس میں 148 پوائنٹس اضافہ، 66.32 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں


Business Reporter December 07, 2012
کاروباری حجم 10 فیصد زائد،386 کمپنیوں کے 25 کروڑ 77 لاکھ 27 ہزار 870 حصص کا لین دین ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مخصوص شعبوں میں خریداری سرگرمیوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس کے نتیجے میں انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین 16800 کی سطح بھی عبور کرگئی۔

تیزی کے باعث 66.32 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، جبکہ حصص کی مالیت میں مزید31 ارب55 کروڑ 76 لاکھ17 ہزار991 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، مواصلات، سیمنٹ، فرٹیلائزر، کثیرالقومی کمپنیوں اور چھوٹے ودرمیانے درجے کے اسٹاکس میں زیادہ دلچسپی لی گئی۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ نئی مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود کم ہونے کے توقعات پر سرمایہ کاروں نے اپنے من پسند شعبوں اور کمپنیوں میں تازہ سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈزاور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر64 لاکھ85 ہزار844 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا۔

1

لیکن اس انخلا کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب نہ ہوسکے اور پورے کاروباری دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے48 لاکھ 71 ہزار432 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے9 لاکھ 2 ہزار 634 ڈالراور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے7 لاکھ 11 ہزار778 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس148.85 پوائنٹس کے اضافے سے 16824.55 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 134.03 پوائنٹس کے اضافے سے 13637.68 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس206.90 پوائنٹس کے اضافے سے 28780.76 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.07 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ77 لاکھ 27 ہزار870 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار386 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔

جن میں 256 کے بھائو میں اضافہ، 115 کے داموں میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میںیونی لیور پاکستان کے بھائو149.89 روپے بڑھ کر 9953.45 روپے اور یونی لیور فوڈز کے بھائو100 روپے بڑھ کر 4290 روپے ہوگئے جبکہ باٹا پاکستان کے بھائو 50.67 روپے کم ہوکر1599 روپے اور انڈس ڈائنگ کے بھائو 22.87 روپے کم ہوکر567.13 روپے ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں