کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

سرکی روڑ کے رہائشی رحمت اللہ نے 10 روز قبل بکرا ذبح کیا تھا، 4 روز قبل اسپتال لایا گیا۔


ویب ڈیسک September 02, 2016
رواں برس اب تک کانگو وائرس کے باعث بلوچستان میں 10 اور ملک بھر میں 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

کانگو وائرس کا مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس کے بعد رواں برس ملک میں جان لیوا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں قائم کانگو آئسولیشن وارڈ میں 4 روز قبل لایا گیا مریض رحمت اللہ دم توڑ گیا ہے۔ فوکل پرسن غلام عباس نوت کانی نے سرکی روڈ کے رہائشی رحمت اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 10 روز قبل اپنے گھر میں ایک بکرا ذبح کیا تھا جس سے کانگو کے وائرس اس کے جسم میں داخل ہوئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاکھوں جانوروں کی آمد سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ

فوکل پرسن غلام عباس کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مزید 3 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچستان میں رواں برس کانگو کے 10 مریض دم توڑ چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں اب تک کانگو کے 15 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں