پاکستان کا یورپی ممالک سے ڈیوٹی فری رسائی کا تعلق منقطع

یورپی ممالک کی معیشت میں پاکستان کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، صدر کراچی چیمبر


Business Reporter December 07, 2012
یورپی ممالک کی معیشت میں پاکستان کے اہم کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے، محمد ہارون اگر فوٹو : فائل

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس درجے کی عدم تجدید کی وجہ سے پاکستان کا یورپی ممالک سے ڈیوٹی فری رسائی کا تعلق منقطع ہوگیا ہے۔

حالانکہ سال 2002 تا 2005 تک پاکستان کو مستقل بنیادوں پر مذکورہ سہولت حاصل تھی۔ یہ بات کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ہارون اگر نے جمعرات کوکراچی چیمبر کے تحت ''یورپی یونین میں تجارت اور ترقی کے مواقع'' پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی معیشت میں پاکستان کے اہم کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے لیے یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ یورپی یونین سال 2014 تک پاکستان کیلیے جی ایس پی پلس درجہ دینے کے حمایت کرتی ہے۔

4

انہوں نے پاکستان کے معاشی ماہرین کو مخاطب کرتے ہوئے تجویز دی کہ وہ پاکستان کے لیے یورپی ممالک میں ڈیوٹی فری رسائی کی سہولت حاصل کرنے کیساتھ سارک ممالک میں آسان تجارتی رسائی کی جانب بھی تیزرفتار پیش قدمی کریں اوراس مقصد کیلیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستانی تاجر و سرمایہ کاروں کومطلوبہ فوائد سے استفادہ کے مواقع مسیر آئیں اوربرآمد کنندگان کو برابری کی سطح پر مسابقت کے مواقع دستیاب ہو سکیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے اے ٹی پیزکے اطلاق کو پاکستان کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان جی ایسی پی پلس کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیگا۔ انہوں نے پاکستان کیلیے نئے جی ایس پی پلس نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں