بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے وزیراعظم نواز شریف

دہشت گردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے اور ان کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 02, 2016
پسپا ہوتے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار اور آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے مردان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نواز شریف نے مردان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، پسپا ہوتے دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہم دہشت گردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے اور ان کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا۔

اس سے قبل پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر وزیراعظم نواز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج، ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جب کہ بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کے سے نمٹنا نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ فورسز کی اہلیت اور صلاحیت میں اضافہ بھی قابل قدر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں