عمر گل پر ٹی 20 ایونٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا

پوری میچ فیس کا جرمانہ عائد، دانتوں سے گیند پر لٹکتا دھاگہ توڑ رہا تھا، پیسر کا موقف

پوری میچ فیس کا جرمانہ عائد، دانتوں سے گیند پر لٹکتا دھاگہ توڑ رہا تھا، پیسر کا موقف فوٹو: ایکسپریس

ٹیسٹ فاسٹ بولر عمرگل پر ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا۔

اسلام آباد کے کپتان پرکوئٹہ بیئرزسے مقابلے کی پوری فیس کا جرمانہ عائد ہو گیا،عمرگل نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے دانتوں سے گیند پر لٹکتا دھاگہ توڑ رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر عمرگل ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ تنازع کا شکار ہوگئے، وہ اس ایونٹ میں اسلام آباد لیپرڈز کی قیادت کررہے ہیں۔




گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ بیئرز کے خلاف میچ کے دوران ایک موقع پر وہ گیند کو اپنے منہ کے قریب لے جاتے ہوئے پائے گئے جس کا میچ ریفری خطیب رضوان نے فوری طور پر نوٹس لیا اور انھیں لیول 2 کے تحت بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پوری میچ فیس جرمانہ کردی۔

اگرچہ عمرگل نے سزا قبول کرلی مگر اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ صرف گیندکی سلائی پر سے لٹکتے ہوئے دھاگے کو دانتوں سے توڑنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس معاملے سے جڑے ایک آفیشل نے 'ایکسپریس ' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوانین بولر کو گیند کے معمولی دھاگے کو ہاتھ سے بھی توڑنے کی اجازت نہیں دیتے جبکہ عمر گل نے تو اس کیلیے اپنے دانت استعمال کیے۔
Load Next Story