آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مردان حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

آرمی چیف نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کی۔


ویب ڈیسک September 02, 2016
جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضلع کچہری گیٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ضلع کچہری میں ہونے والے خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگرد اب نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاورنے بھی مردان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب آرمی چیف نے شہید پولیس اہلکار کے جنازے میں بھی شرکت کی جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مردان ضلع کچہری گیٹ پرخود کش حملے میں 13 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ آج صبح مردان ضلع کچہری کے مرکزی دروازے پر خود کش بمبار نے پہلے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا اور پھر خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں