قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ وولفز نے ڈولفنز کو جال میں پھانس لیا

مصباح الحق کے ناقابل شکست 72 رنز، بہاولپور اسٹیگز نے حیدرآباد ہاکس کو بھی قابو کرلیا، سیالکوٹ اور ملتان کی فتوحات


Sports Reporter December 07, 2012
سیالکوٹ اسٹالینز نے ایبٹ آباد، ملتان ٹائیگرز نے کراچی زیبراز کو شکست دی۔ فوٹو: شفیق ملک/ایکسپریس

قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولفز نے کراچی ڈولفنز کو جال میں پھانس لیا۔

مصباح الحق نے عمدہ بیٹنگ کی،بہاولپور اسٹیگز نے حیدرآباد ہاکس کو بھی قابوکرلیا، سیالکوٹ اسٹالینز نے ایبٹ آباد، ملتان ٹائیگرز نے کراچی زیبراز کو شکست دی،لاہور ایگلز کو راولپنڈی ریمز کے ہاتھوں مات ہوگئی، اسلام آباد لیپرڈز نے کوئٹہ بیئرز کا شکار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد وولفز نے کراچی ڈولفنز کو زیر کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی، ناکام ٹیم نے 6 وکٹیں گنوا کر147 رنز بنائے، خرم منظور نے نصف سنچری اسکور کی، شاہدآفریدی صرف 3 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، احسان عادل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد کے مصباح الحق نے دلیرانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 رنز بناکر2 وکٹ سے فتح ٹیم کا مقدر بنادی، مصباح خان نے3 اور شاہد آفریدی نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ بہاولپور اسٹیگز نے حیدرآباد ہاکس کو11 رنز سے ہرایا، فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر154 رنز بنائے، علی حیدر40 رنز کیساتھ نمایاں رہے، حریف ٹیم 143 رنز پر ہمت ہار گئی، عظیم گھمن نے 34رنز بنائے،کامران حسین، محمد طلحہ اور بلال خلجی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے ایبٹ آباد کو34 رنز سے مات دی۔

04

فاتح ٹیم نے حارث سہیل کے ناقابل شکست 62 اور شعیب ملک کے 33 رنز کی بدولت 6 وکٹ پر 164کا مجموعہ ترتیب دیا، جنید خان نے 3 وکٹیں لیں، ایبٹ آباد فالکنز کی کوشش 7 وکٹ پر 130 تک محدود رہی، یاسر حمید نے37 اور حماد علی نے 33 رنز بنائے، یونس خان 10پر رن آئوٹ ہوئے۔ ملتان ٹائیگرز نے کراچی زیبراز کو 17 رنز سے ہرایا، فاتح ٹیم نے 6 وکٹ پر140 رنز بنائے، زین عباس 46 اور سعید انور جونیئر39 کیساتھ نمایاں رہے، کراچی زیبراز 123 پر ڈھیر ہوگئی، جاوید منظور نے 35 رنز بنائے، راحت علی4 اور سعید جونیئر3 وکٹیں لے اڑے۔ لاہور ایگلز کی ٹیم راولپنڈی ریمز سے مات کھا گئی۔

ناکم سائیڈ کے سعد نسیم نے 44 رنز بناکر ٹیم کا ٹوٹل 155 تک پہنچایا، یاسر عرفات نے 3 وکٹیں حاصل کیں، راولپنڈی ریمز نے ہدف 14.3 اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، اویس ضیا نے54 اور نوید ملک نے77 رنز بنائے۔ اسلام آباد لیپرڈز نے کوئٹہ بیئرز کو 5 وکٹ سے زیر کیا، ناکام ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر111 رنز ہی بناسکی، فرحان خان32 رنز اسکور کیے، رائو افتخار انجم نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اسلام آبادنے ہدف 9 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں