کک نے بے دانت کے بھارتی بولنگ اٹیک کو بھون دیا

ناقابل شکست سنچری،انگلینڈ کا216 پر ایک پلیئر آئوٹ، صرف 100رنز کا خسارہ باقی رہ گیا، میزبان اننگز کا316 پراختتام ہوا


Sports Desk December 07, 2012
کوکلتہ ٹیسٹ: انگلش کپتان الیسٹر کک دفاعی شاٹ کھیل رہے ہیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی

کولکتہ ٹیسٹ میں الیسٹرکک نے بے دانت کے بھارتی بولنگ اٹیک کو بھون دیا۔

کپتان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 216 رنز بنالیے، صرف 100 رنز کا خسارہ باقی رہ گیا، کک نے دوسرے دن کے اختتام تک 136 رنز اسکور کیے، نک کامپٹن نے 57 رنز اسکورکیے، ٹروٹ 21 پر کھیل رہے ہیں، اس سے قبل بھارتی ٹیم316 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، دھونی نے52 رنز اسکور کیے، مونٹی پنیسر نے 4 وکٹیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق کولکتہ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی پوزیشن مستحکم کرنا شروع کردی، کپتان الیسٹرکک نے فلیٹ وکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا ، انھیں 17 کے انفرادی اسکور پر ایک چانس بھی ملا جب عام طور پر شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے چتیشور پجارا فرسٹ سلپ میں پیڈز کی وجہ سے لو کیچ نہیں تھام پائے، اس کے بعد کک نے پھر بھارتی ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا ، انھوں نے اپنی 151 اننگز میں ٹیسٹ کیریئر کا نواں چھکا روی چندرن ایشون کو لانگ آن پر رسید کیا۔

06

165 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ میں کک نے اپنے بیٹنگ پارٹنر نک کامپٹن کے مقابلے میں تقریباً دگنے رنز بنائے،کامپٹن نے بھی جذباتی ہونے کی کوشش نہیں کی اور بھارتی اٹیک کا بہادری سے سامنا کرتے رہے، انھوں نے اوجھا کو ان کے سرکے اوپر سے چھکا جڑا اور پھر اپنی پہلی ٹیسٹ ففٹی مکمل کی، نئی گیند کیساتھ بھارتی بولنگ قدرے بہتر رہی مگر جب اس کی چمک ختم ہونے لگی تو اٹیک بھی اپنی چمک کھونے لگا، اسپنرز بھی بجھے بجھے دکھائی دیے۔

کک نے پیڈل سوئپ کے ذریعے اپنی 23 ویں سنچری مکمل کی، کامپٹن 57 رنز بناکر اوجھا کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس کے بعد بھارتی بولرز کو دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہیں ملی، قبل ازیں 273 رنز 7 وکٹ سے دن کا آغاز کرنے والی میزبان ٹیم 316 رنز پر آئوٹ ہوگئی، ظہیر خان (6) مونٹی پنیسر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ایشانت کو صفر پر پنیسر نے میدان بدر کیا،دوسرے اینڈ پر موجود ففٹی مکمل کرنیوالے مہندرا سنگھ دھونی کو 52 رنز پر فن نے سوان کی مدد سے پویلین بھیجا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں