پنڈی کا سیاستدان حکومت جانے کی باتیں کرنے کیلئے طوطے کی طرح فالیں نکالتا رہتا ہے وزیراعظم
آئندہ عام انتخابات میں ہم کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائیں گے، نوازشریف کا کالاشاہ کاکو میں جلسے سے خطاب
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پنڈی کا سیاست دان طوطے کی طرح فال نکالتا ہے کہ اس سال حکومت چلی جائے گی لیکن ساڑھے 3 سال میں کچھ نہیں ہوا تو اگلے ڈیڑھ سال بھی گزر جائیں گے جب کہ آئندہ عام انتخابات میں ہم کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پر پہلے کسی نے توجہ نہیں دی لیکن آج یہ صوبہ ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جس سے وہاں خوشحالی آئے گی، آج وہاں کے عوام خوشحالی کا خواب دیکھ رہے ہیں اور میرا ایمان ہے بلوچستان کراچی، پشاور اور لاہور سے بھی آگے نکل جائے گا جب کہ گوادار پاکستان کا بہترین پورٹ بنے گا یہ ایسا خطہ بن جائے گا جو پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک کے مفادات کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی ترقی کا خواب پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے، ملک بھر میں بجلی میں کارخانے لگے ہیں جس کے باعث لوڈ شیڈنگ پہلے سے کم ہوگئی اور یہ 2 سال میں ختم ہوجائے گی، ہماری نظر ہر شعبے پر ہے اور پچھلے 3 سال کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کی یہی رفتار رہی تو بہت جلد غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، ملک میں 40 نئے اسپتال بننے جارہے ہیں جس میں 10 ہزار نئے بستر شامل کیے جائیں گے جس سے صحت کی سہولتیں میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ ہمارے خلاف باتیں کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ کچھ ہونے والا ہے، پنڈی کا سیاست دان طوطے کی طرح فال نکالتا ہے کہ اس سال حکومت چلی جائے گی لیکن ساڑھے 3 سال میں کچھ نہیں ہوا تو اگلے ڈیڑھ سال بھی گزر جائیں گے اور اگلا انتخابات بھی ہم ہی جیت کر حکومت میں آئیں گے، ان لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ تم بھی الیکشن کی تیاری کرو، انشااللہ اگلی بار اسمبلی کے ممبر نہیں بن سکو گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمارے خلاف احتساب کی باتیں کررہے ہیں ان کا احتساب تو عوام نے کچھ روز قبل ضمنی انتخاب میں کرلیا اور اب وہ بھول جائیں کہ انہیں کوئی موقع ملے گا کیوں کہ عوام ملک میں ترقی چاہتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں اسکول، اسپتال، موٹروے بنیں جو ہم انہیں بنا کردے رہے ہیں۔ انہوں کالاشاہ کاکو میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں ایسٹرن بائی باس کا کام شروع کروانے آیا ہوں جس کی بدولت آپ سیدھا لاہور پہنچیں گے۔