ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 02, 2016
بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

لائن آف کنٹرول پر تھوب اور بھمبھر سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر تھوب اور بھمبھر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔