انڈر19 کرکٹ پورٹ قاسم کیخلاف بہاولپور 72 رنز پر ڈھیر

خرم شہزاد نے6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،حارث علی اور عمیر احمد کی نصف سنچریاں


Sports Reporter December 07, 2012
بہاولپور کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ فوٹو: فائل

انٹر ریجن، ڈپارٹمنٹل انڈر19 سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہاولپورکی ٹیم پورٹ قاسم کیخلاف پہلی اننگز میں72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور شالیمار نے زرعی بینک کو 223 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد بغیر کسی نقصان کے15 رنز بنا لیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بہاولپور ریجن کیخلاف میچ کا ٹاس پورٹ قاسم نے جیتا اور حریف کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بہاولپورکی ٹیم72 رنز پر ڈھیر ہوگئی، خرم شہزاد نے6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، ارشاد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رافع احمد30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

5

جواب میں پورٹ قاسم نے294 رنز بنالیے، حارث علی 82 ، عمیر احمد50 اور زین اللہ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نعمان اکرم نے 4 جبکہ وقاص گجر اور علی احمد نے2،2 وکٹیں لیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں لاہور شالیمار نے زرعی ترقیاتی بینک کو پہلی اننگز میں223 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، محمد آفتاب 6 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دانیال نے 2 پلیئرز کو آئوٹ کیا، کامران سبحانی 35 اور ابرار حسین 69 رنز بنانے میں کامیاب رہے،لاہور شالیمارنے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں