پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر الطاف حسین کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔


ویب ڈیسک September 02, 2016
وزیراعلیٰ پنجاب نے الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملک مخالف بیانات پر ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملک مخالف بیانات پر الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر الطاف حسین کو ایسی سخت ترین اور عبرتناک سزا ملنی چاہیے جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملک کے خلاف زہر اگلنے والے کا چہرہ سب کے سامنے آگیا ہے، الطاف حسین کو پاکستان لاکر ان پر مقدمہ کھلی عدالت میں چلنا چاہیے۔ انہوں نے ایم کیوایم پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک جماعت ہے جس میں جو اچھے پاکستانی شامل ہیں تو انہیں تنگ نہیں کرنا چاہیے۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پاناما لیکس کو فٹبال بنانا چاہتی ہے جب کہ عمران خان کو زمین پر قبضے کرنے والوں نے گھیر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں