امریکی فٹ بالر کا ایک مرتبہ پھر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار

اس پرچم یا ملک کی تعظیم کیلئےکھڑا نہیں ہوں گا جو سیاہ فام افراد اوردوسرے رنگ و نسل کے لوگوں کا استحصال کرتا ہے،کولن


ویب ڈیسک September 02, 2016
کولن كیپرنك کی اس حرکت سے لگتا ہے کہ وہ محب وطن نہیں ہیں،شائقین فٹ بال فوٹو:فائل

امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے کھلاڑی کولن كیپرنك نے ایک مرتبہ پھر احتجاجاً قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سان فرانسسکو 49 کے لیے کھیلنے والے کولن كیپرنك نے امریکا میں نسلی امتیاز اور سیاہ فام افراد کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف احتجاجاً قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا اور میچ سے قبل ترانے کی دھند پر تمام کھلاڑی احتراماً کھڑے رہے لیکن کولن اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔ اُن کی ٹیم میں شامل ایک ساتھی کھلاڑی بھی اس احتجاج میں شامل تھے لیکن بعض شائقین نے ان کی اس حرکت پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا تھا۔



کولن کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس پرچم یا ملک کی تعظیم کے لیے کھڑا نہیں ہوں گا جو سیاہ فام افراد اور دوسرے رنگ و نسل کے لوگوں کا استحصال کرتا ہے، میری اس مخالفت کو اگر دوسرے انداز سے دیکھیں تو یہ خود غرضی ہوگی لیکن ایسا کرنا میرے لیے فٹ بال سے بھی بڑا کام ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی فٹبالر کا احتجاجاً قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونے سے انکار

دوسری جانب شائقین فٹبال نے کولن كیپرنك کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لگتا ہے کہ وہ محب وطن نہیں اور انھوں نے ان افراد کی توہین کی ہے جو ملک کی خاطر جان دینا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں