خیبرپختونخوا کے بہادر پولیس جوان نے جان دے کر سیکڑوں زندگیاں بچالیں

جنید نامی پولیس اہلکار نے خود حملہ آور کو روکنے کیلیے اس پر فائرنگ کردی جس سے حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔


ویب ڈیسک September 02, 2016
جنید نامی پولیس اہلکار نے خود حملہ آور کو روکنے کیلیے اس پر فائرنگ کردی جس سے حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ فوٹو؛ فائل

مردان کچہری کے باہر خودکش حملے میں خیبرپختونخوا پولیس کے جوان نے اپنی جان دے کر سیکڑوں زندگیاں بچا کر بہادری کی نئی داستان رقم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کانسٹیبل جنید حسب معمول ڈیوٹی دینے مردان کچہری پہنچا تو ایک خودکش بمبار نے کچہری گیٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے کانسٹیبل جنید اور اس کا ساتھی اعظم زخمی ہوگئے مگر جنید نے ہمت نہ ہاری اور خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے اپنی بندوق کا منہ کھول دیا۔

خودکش حملہ آور نے بدحواس ہوکر دھماکا کردیا جس میں جنید جان کی بازی ہار گیا مگر اس دلیر سپاہی نے شجاعت کی نئی داستان رقم کردی۔ جنید کی قربانی کو آئی جی خیبرپختونخوا نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ جنید کی عید کے بعد شادی تھی جب کہ شہید کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخرکا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مردان کے ضلع کچہری گیٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور وکلا سمیت 13 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں