بس اڈوں کو شہرسے باہر منتقل کرنے کے لیے مہلت
جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے تجاوزات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی.
سندھ ہائی کورٹ نے شہر کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے اور اندرون ملک جانے والی بسوں کے اڈوں کو بیرون شہر منتقل کرنے کیلیے کے ایم سی کو 14 جنوری تک مہلت دیدی ہے۔
جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے تجاوزات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر کے ایم سی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پرعمل کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مزیدمہلت دی جائے، یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے ران افیض الحسن کی جانب سے دائر درخواست میںوزیر بلدیات،صوبائی وزیر قانون،چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ، ڈی سی او،ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مدعا علہیان کو شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور بس اڈے بیرون شہر منتقل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے سماعت 14جنوری2013تک ملتوی کردی۔