سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا بل اسمبلی میں پیش نہ ہو سکا
5جنوری سے ہونے والے امتحانات مشکوک، طالبعلم اوروالدین تذبذب کاشکار
سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کا بل جمعرات کوبھی اسمبلی کے اجلاس میں پیش نہیں کیاجاسکاجس کی وجہ سے یونیورسٹی میں پہلے ایم بی بی ایس کے 5جنوری سے ہونیوالے امتحانات مشکوک ہوگئے۔
جبکہ طالبعلم اوروالدین بھی تذبذب کا شکارہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کوسندھ اسمبلی میں سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کا بل پیش نہ کیے جانے پر طالب علموں، اساتذہ اورارکان فیکلٹی میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے، ارکان فیکلٹی اوردیگر عملے نے ملازمتیں چھوڑنے کا عندیا دیا ہے، یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدرمملکت کی ہدایت کے باوجود یونیورسٹی کے قیام کا بل جمعرات کو بھی اسمبلی میں پیش نہیںکیا گیا جس کی وجہ سے یونیورسٹی میںمنعقد کیے جانیوالے امتحانات بھی مشکوک ہوگئے ہیں ۔
طالب علموں کا کہنا ہے کہ اگر امتحانات نہیں ہوئے تو ان کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا، طالب علموں کا کہنا تھا کہ حکومت کو اگر یونیورسٹی نہیں بنانی تھی تو یونیورسٹی کے قیام کا آرڈینس کیوں جاری کیا اور طالب علموں کو داخلے کس بنیاد پر دیے گئے، انھوں نے مزید کہاکہ حکومت ہمارے مستقبل سے نہ کھیلے اور اسمبلی اجلاس میں بل کی منظوری دی جائے تاکہ کراچی کے طالب علم اپنی پیشہ وارانہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔