جناح اسپتال ملازمین کا اسپتال کووفاقی یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ

مظاہرین اسپتال کی حدود میں گشت کرتے رہے، پیرا میڈیکل اسٹاف ، ڈاکٹرزاورنرسوں کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شامل تھی۔


Staff Reporter December 07, 2012
مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرزبھی اٹھا رکھے تھے جن پر جناح اسپتال کو وفاقی یونیورسٹی بنانے اور اسپتال کو سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت نہ کرنے کے نعرے بھی درج تھے. فوٹو: فائل

جناح اسپتال کے ملازمین نے اسپتال کو علیحدہ سے وفاقی جناح یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے جمعرات کو اسپتال کے ملازمین نے اسپتال کی حدود میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرزبھی اٹھا رکھے تھے جن پر جناح اسپتال کو وفاقی یونیورسٹی بنانے اور اسپتال کو سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت نہ کرنے کے نعرے بھی درج تھے، مظاہرین اسپتال کی حدود میں گشت کرتے رہے، پیرا میڈیکل اسٹاف ، ڈاکٹرزاورنرسوں کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شامل تھی۔

اس موقع پر مختلف رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناح اسپتال وفاق کی علامت ہے اسپتال کو سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت نہ کیاجائے بلکہ اسپتال کو علیحدہ سے وفاقی جناح یونیورسٹی کا درجہ دیے جانے سے متعلق اکیڈمک کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کیاجائے، واضح رہے کہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ بھی سرد خانے کی نذرہوگیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں