ماورہ حسین کی بالی ووڈ میں رنبیرکپورکے ساتھ کام کرنے کی خواہش

ابھی اس عروج پرنہیں پہنچی ہوں جہاں ہدایتکاروں کے حوالے سے اپنی پسند کا اظہارکروں، ماورا حسین


ویب ڈیسک September 03, 2016
بھارت میں مزید کام کرنا چاہتی ہوں، ماورا حسین: فوٹو: فائل

رواں برس بالی ووڈ میں ایک ناکام فلم سے انٹری دینے والی ماورہ حسین کی شدید خواہش ہے کہ وہ جلد از جلد ایک اور ناکام اداکار رنبیر کپورکے ساتھ اسکرین پرنظرآئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں فلم "صنم تیری قسم" سے انٹری دینے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹاررنبیر کپورکے ساتھ بڑی اسکرین پرجلد ہی جلوے بکھیرنا چاہتی ہیں کیونکہ چاکلیٹی ہیرو اس فہرست میں سرفہرست ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پرچلنا چاہتی ہوں

اداکارہ کا ہدایتکاروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ آگے بھی کسی بھی ہدایتکارکے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ابھی وہ اس عروج پر نہیں پہنچی جہاں ہدایتکاروں کے حوالے سے اپنی پسند کا اظہار کریں۔ اداکارہ کو امید ہے کہ ہدایتکارانہیں اچھی اداکارہ جان کراپنی فلموں میں کاسٹ کریں گے جب کہ وہ بھارت میں مزید کام کرنا چاہتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ماورا حسین نے ممبئی میں گھر کی تلاش شروع کردی

فلموں کے انتخاب اورکردارکے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں "باجی راؤ مستانی" اور"امراؤ جان" جیسی فلمیں زیادہ پسند کرتی ہوں جب کہ مجھے امید ہے کہ اس طرح کے کردار کی فلم بھی میں جلد کروں گی جب کہ اس کے علاوہ مجھے کسی کی زندگی پر بننے والی فلمیں کرنا بھی بہت پسند ہے، میں پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں کیونکہ گلوکارہ کی زندگی کے بارے میں بچپن میں بہت کچھ سنا ہے جب کہ میری ماں کی بھی وہ بہت فیورٹ تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔