وکلا کی ٹارگٹ کلنگ ایم کیو ایم کے 2 کارکن جیل منتقل

دورانِ تفتیش ملزمان نے وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 03, 2016
ٹارگٹ کلرزکا تعلق ایم کیوایم عسکری ونگ سے ہے، تفتیشی افسر فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج کے روبرو بھتہ خوری اور وکلا سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتارکئے گئے ملزمان کاشف قادرعرف کاشف ٹنڈا اورجنید اقبال عرف بلڈاگ کا تعلق ایم کیوایم کے عسکری ونگ سے ہے ، دونوں ملزمان نے وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ان ملزمان نے ہی 17 مارچ 2010 کو ٹیپو سلطان روڈ پر ایڈوکیٹ سہیل انجم انصاری کو بھی قتل کیا تھا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں