رشی کپورکو اپنے بیٹے رنبیرکے کام پرفخر

رنبیرگھسے پٹے کردار منتخب کرنے کے بجائے ہمیشہ مشکل کردار ہی ادا کرتا ہے جو قابل تعریف ہے، رشی کپور


ویب ڈیسک September 03, 2016
میں نے اپنی فلموں میں بہترین اداکاری کی ہے جس کے لیے میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، رشی کپور: فوٹو: فائل

بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے رنبیر کپور پر بہت فخر ہے کیونکہ وہ عام سے کردار کے بجائے مشکل کردار ادا کرتے ہیں۔

بالی ووڈ میں 70 کے عشرے کے کامیاب ترین ہیروزمیں سے ایک رشی کپورجو بڑے فلمی خاندان سے تھے لیکن اپنی محنت اورصلاحیتوں کی مدد سے انھوں نے انڈسٹری میں خود اپنی ایک پہچان بنائی، اب کافی عرصے سے اپنی اداکاری کے باعث تو نہیں لیکن اپنی تنقید اورتند وتیزبیانات واظہارخیال کے حوالے بھی کافی مشہورہیں اور خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رنبیر کے اداکاراؤں سے تعلقات پر اعتراض نہیں

رشی کپورکا کہنا ہے کہ انہیں بیٹے رنبیر کپور پر بہت فخر ہے، رنبیر جس قسم کا بھی اداکار ہے مجھے اس کی اداکاری بہت پسند ہے۔ رشی کپورنے اپنے بیٹے کے حوالے سے مزید کہا کہ کرئیرمیں قدم رکھنےسے قبل ہی اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ کبھی بھی وہ کردارادا نہیں کرے گا جو سب اداکارکرتے آئیں ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ گھسے پٹے کردارمنتخب کرنے کے بجائے ہمیشہ مشکل کردار ہی ادا کرتا ہے جو قابل تعریف ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اپنے ہی مذہبی تہوار کا مذاق

رشی کپور کا اپنے کرئیر کے حوالے کہنا تھا کہ میں نے اپنی فلموں میں بہترین اداکاری کی ہے جس کے لیے میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جب کہ اداکارنے اپنی کامیابی کا سہرا بھی مداحوں کے نام کیا جہاں فلموں کے بعد مداحوں کی جانب سے رد عمل آنا بہت معنی رکھتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں