462 ارب کی کرپشن ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

احتساب عدالت نے وکلاکی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کی

جیل حکام نے بھی ڈاکٹر عاصم کو صحت کی خرابی کے باعث پیش نہیں کیا فوٹو: فائل

سابق وزیر پیٹرولیم اور آصف علی زرداری کے دوست ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی۔


کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر پیٹرولیم اور آصف علی زرداری کے دوست ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کیا جاسکا تاہم جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی بیماری سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناساز ہے اس لئے انہیں پیش نہیں کیا جاسکتا۔

سماعت کے دوران فریقین کے وکلا پیش نہ ہوئے ۔ فاضل جج کے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا برادری نے گزشتہ روز مردان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال کرکھی ہے۔ عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story