بچوں کے اعضا کی بھارت اسمگلنگ پاکستانی سفارتخانے کا سابق افسرجیل بھجوادیا گیا

ایف آئی اے کے ایس آئی یوونگ نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیا


ویب ڈیسک September 03, 2016
دفترخارجہ کے سابق افسر کا گروہ انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری میں بھی ملوث ہے،ایف آئی اے فوٹو: فائل

عدالت نے بچوں کے اعضا کی بھارت اسمگلنگ سے متعلق کیس میں گرفتارکویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسرعمر شہاب کو جیل بھجوا دیا۔

اسلام آباد میں سینیرسول جج عبد الغفورکاکڑکی عدالت میں بچوں کے اعضا بھارت اسمگل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے کویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسرعمرشہاب کو عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسرکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم بچوں کے اعضا بھارت فروخت کرنے کے کاروبارمیں ملوث ہے، وہ اور اس کا گروہ انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری میں بھی ملوث ہے اس لیے کیس کی مزید تفتیش اوردیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا جائے۔ عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |