قاہرہ صدرمرسی کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپیں 5 ہلاک

ایک دوسرے پر پتھرائو اور پٹرول بم پھینکے گئے،مرسی تشدد کے ذمے دار ہیں ،البرادعی


APP December 07, 2012
ایک دوسرے پر پتھرائو اور پٹرول بم پھینکے گئے،مرسی تشدد کے ذمے دار ہیں ،البرادعی فوٹو: رائٹرز

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدارتی محل کے باہرصدر محمد مرسی کے حامیوں اور ان کے مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

جمعرات کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد5ہوگئی،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے پر پتھرائو کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ لڑائی کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ان جھڑپوں کے درمیان حکومت کے حامیوں اور مخالفین کو الگ الگ کرنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

تازہ جھڑپیں نائب صدر محمود مکی کی صدارتی محل کے اندر نیوز کانفرنس کے بعد شروع ہوئیں۔ مصر کے مفتی اعظم اورشیخ الجامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے تمام مصریوں پر مذاکرات کرنے پر زوردیا ہے۔

02

محمود مکی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے آئین کی متنازع دفعات پر بریک تھرو ناگزیر ہے۔ آئین پر پندرہ دسمبر کو ریفرنڈم کے انعقاد سے قبل متنازع دفعات میں ترامیم ضروری ہیں اور اس حوالے سے تمام فریقین میں اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

توقع ہے بحران کے خاتمے کے لیے جلد حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ دریں اثنا مصر کے 2سرکردہ سیاست دانوں عمرو موسیٰ اور محمد البرادعی نے صدرمرسی پر زوردیا ہے کہ وہ پرامن مظاہرین کو تحفظ مہیا کریں۔ انھوں نے صدرمرسی کو تشدد کا ذمے دار قراردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |