لاہورہائی کورٹ کے اوقات کارتبدیل نوٹی فکیشن جاری

عدالت عالیہ کے بنچ پیر سے جمعرات صبح 9 سے 2 جب کہ جمعے کو ایک بجے تک مقدمات سنیں گے


ویب ڈیسک September 03, 2016
عدالت عالیہ کے نئے اوقات کار کا اطلاق 5 ستمبر تک ہوگا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: لاہورہائی کورٹ کے اوقات کارکی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت اب عدالت عالیہ کے بنچ پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر2 جب کہ جمعے کو دوپہر ایک بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔

لاہورہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیرسے جمعرات لاہورراولپنڈی، ملتان اوربہاولپور میں ہائی کورٹ کی عدالتیں صبح 9 سے 2 بجے اورجمعے کے روزایک بجے تک کام کریں گی جب کہ عدالتی کارروائی میں11 بجے سے ساڑھے 11 بجےتک وفقہ ہوا کرے گا۔

اس کے علاوہ عدالت عالیہ کا رجسٹرارآفس اوردیگردفاترصبح 9 بجے سے سہ پہر4 بجے تک کھلا کریں گے۔ عدالت عالیہ کے نئے اوقات کار کا اطلاق 5 ستمبر تک ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں