پاکستان عافیہ کی رہائی کیلیے امریکا کوخط لکھے سابق رکن کانگریس

86برس کی سزاغیرقانونی ہے، سینتھیامیکین،خط پرحکومت خدشات بتائے،فوزیہ صدیقی

86برس کی سزاغیرقانونی ہے، سینتھیامیکین،خط پرحکومت خدشات بتائے،فوزیہ صدیقی.فوٹو: فائل

لاہور:
امریکی کانگرس کی سابق رکن سینتھیا میکین اورانٹرنیشل ایکشن کمیٹی کی ممبر سارہ فلورنڈز نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے امریکی حکومت کوجلد خط لکھاجائے۔

پشاور پریس کلب میں فوزیہ صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینتھیامیکین اور سارہ فلورنڈز نے کہاکہ عافیہ صدیقی کودی جانیوالی86سال قیدکی سزاغیر قانونی اورانسانی حقوق کے خلاف ہے ۔




 

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ عافیہ کی وطن واپسی کے لیے حکومت نے4سال میں خط نہیں لکھا اگرحکومت کے کوئی خدشات ہیں تو انھیں کھل کر بیان کیا جائے۔ اس موقع پرانھوں نے عافیہ کی رہائی کے لیے مظاہرے میں بھی شرکت کی۔
Load Next Story