لیاقت آباد اور قائد آباد میں چھاپے کئی ملزمان زیر حراست اسلحہ برآمد
رات گئے تک قائد آباد میں گھر گھر تلاشی جاری تھی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد سے 2 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
قائد آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے دوران نصف درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے 6 نمبر صرافہ بازار کے قریب سے زکی اور آصف نامی افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
اس دوران ملزمان کا فرید نامی ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ دریں اثنا قائد آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر سواتی محلے کا محاصرہ کر کے نصف درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ رات گئے تک قائد آباد میں گھر گھر تلاشی جاری تھی۔