ایم کیوایم کے گرفتار کارکن کا 22 اگست کا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت ہونے کا اعتراف پولیس

ملزم نے بتایا کہ پرتشدد کارروائیوں اور بغاوت پر اکسانے کیلئے کارکنوں کی ڈیوٹی فوارہ چوک پر لگائی گئی تھی، تفتیشی افسر


ویب ڈیسک September 03, 2016
ملزم نے بتایا کہ پرتشدد کارروائیوں اور بغاوت پر اکسانے کیلئے کارکنوں کی ڈیوٹی فوارہ چوک پر لگائی گئی تھی، تفتیشی افسر، فوٹو؛ ایکسپریس

پولیس کا کہنا ہےکہ 22 اگست کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار ایم کیوایم کارکن نے دوران تفتیش واقعے کے منظم منصوبہ بندی کے تحت ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیز کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بغاوت اور دہشت گردی سمیت میڈیا ہاؤسز پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش کیے گئے ریمانڈ پیپرز میں بتایا کہ ایم کیوایم لیبرڈویژن کے کارکن آصف نے اعترافِ جرم کیا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤس پر حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جب کہ پرتشدد کارروائیوں اور بغاوت پر اکسانے کیلئے متحدہ کےکارکنوں کی ڈیوٹی فوارہ چوک پر لگائی گئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیوایم کارکنان کا اے آروائی نیوز کے دفتر پر دھاوا

عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے 10 کارکنوں کو جیل بھیج دیا، جیل بھیجےگئے ملزمان میں محمد ولید، راشد محمد، حسن عالم، محمد محسن صدیقی، نوید، عدیل، آصف، مسرور، جاویدشوکت اور نیاز احمد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔