فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے چائلڈ ایکٹر پرزان نے خوبرو نوجوان کا روپ دھار لیا

بالی ووڈ کی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں ننھے پرزان دستر نے خاموش سردار کا کردار نبھایا تھا۔


ویب ڈیسک September 03, 2016
بالی ووڈ کی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں ننھے پرزان دستر نے خاموش سردار کا کردار نبھایا تھا، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلموں''کچھ کچھ ہوتا ہے'' اور''کبھی خوشی کبھی غم'' سمیت متعدد فلموں میں بطور چائلڈ ایکٹر کام کرنے والے ننھے پرزان دستر نے خوبرو نوجوان کا روپ دھار لیا ہے جسے پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔



بالی ووڈ کی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' میں ننھے پرزان دستر نے خاموش سردار کا کردار نبھایا تھا اور اپنی اداکاری سے سب کے دل جیت لیے تھے جب کہ فلم میں ننھے پرزان کا ڈائیلاگ ''تسی جارہے ہو؟ تسی نہ جاؤ'' نے بے انتہا مقبولیت حاصل کی تھی اوریہ ڈٖائیلاگ آج تک زبان زد عام ہے۔



فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' میں ننھے پرزان نے اپنی جذباتی اداکاری سے سب کو رونے پر مجبور کردیا تھا اور خوب شہرت حاصل کی ہے جب کہ ننھے اداکار نے پہلی ہی فلم سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے شروع کردیئے تھے جس کے بعد انہیں کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' کی انجلی کھنہ کو پہچاننا اب آسان نہیں



ننھے پرزان نے اداکار ہریتھک روشن کی فلم ''کہونا پیار ہے'' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اپنی اداکاری سے ایک بار پھر سب کو رونے پر مجبور کردیا تھا جب کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی ایک اور شہرہ آفاق فلم ''محبتیں'' میں بھی ''آیوش'' کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔



پرزان کم عمری میں ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئے تھے اور انہوں نے سلور اسکرین کے علاوہ اشتہارات کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور کئی مشہور برانڈز کی تشہیری مہم میں بڑچڑھ کر حصہ کیا ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''کبھی خوشی کبھی غم'' میں شاہ رخ کے بیٹے کا کردار ادا کرنیوالے کرش کو پہچاننا ناممکن



اداکار پرزان نے فلم ''کبھی خوشی کبھی غم'' میں بھی اہم کردار ادا کیا جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''سکندر''،''زبیدہ''اور ''ہم تم'' شامل ہیں۔



پرزان اب تعلیمی میدان میں تیزی سے کامیابیاں حاصل کررہے ہیں اور فلمی دنیا میں واپسی کا کوئی ارداہ نہیں رکھتے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔



پرزان نے اب خوبرونوجوان کا روپ دھارلیا ہے جس میں انہیں پہچاننا ممکن نہیں ہے جب کہ تصاویر میں ان کی بدلی ہوئی شخصیت نے سب کو متاثر کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔