امریکی سرمایہ کارکراچی میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں
گورنر سندھ عوامی بہبود ، ترقی و خوشحالی کے مشن میں یقیناً کامیاب ہونگے،رابن رافیل
KARACHI:
پاکستان کیلیے امریکی کوآرڈی نیٹر برائے، معاشی و ترقیاتی معاونت ایمبیسڈررابن رافیل نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے انھیں ہیرو قرار دیا اور کہا کہ عوام کی بہبود ، امن ، ترقی و خوشحالی جومشن آپ لیکر بڑھ رہے ہیں اس میں یقیناً کامیاب ہوں گے۔
انھوں نے یہ بات جمعرات کوگورنر ہائوس میں ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کے دوران کہی، اس موقع پر امریکی قونصل جنرل بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی کے ماحول کا اثر پورے ملک پر ہوتا ہے لہٰذا اس شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنا سب کی ذمے داری بنتی ہے، انھوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار اس صوبے بالخصوص اس شہر میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اور وہ مختلف شعبوں میں پہلے ہی اپنی دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاک امریکا سیکریٹری خارجہ کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے نتیجے میں یو ایس پاکستان ہیومن کونسل کی بنیاد رکھی گئی ہے جس کے تحت کوشش کی جائے گی کہ امپاورمنٹ کو فروغ دیا جاسکے، اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ان اقدامات کے نتیجے میں صنعت کاروں اور تاجروں کے خدشات کافی دور ہوئے ہیں۔