کتاب کلچر کا فروغ جاگیر دارا نہ نظام ختم کردیگافاروق ستار
آٹھویںبین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح، صوبائی وزیر پیرمظہرالحق ودیگرکاخطاب
پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت ایکسپوسینٹرمیں آٹھویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے کاافتتاح ہوگیا۔
پہلے ہی روز ہزاروں افراد نے کتب میلے میں شرکت کی اس موقع پراسکولوں ،کالجوں اورجامعات سے سیکڑوں طلبا ایکسپوسینٹرپہنچے کتب میلے میں غیرملکی پبلشرز بھی شریک ہیں ،کتب میلے میں پاکستان کے معروف پبلشرزنے 300 سے زائد اسٹالزلگائے ہیں،کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ڈاکٹرفاروق ستار،صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق،پاکستان پبلشرزاینڈبک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد عزیز اورکتب میلے کے کنوینراویس مرزاجمیل نے خطاب کیا۔
ڈاکٹرفاروق ستارنے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک میں کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینے سے جاگیر دارا نہ نظام کا خاتمہ ممکن ہے تعلیمی کلچر سے آج پاکستان کے وڈیرہ شاہی کے نظام، ناانصافی اور عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنا ہے جہالت کی کوکھ سے جنم لینے والی لعنت یعنی مذہبی انتہا پسندی آج پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گئی ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو ہمیں کتاب اور کتاب کے کلچر کوفروغ دینا ہوگا، میں اپنی لائربیریوں کو دوبارہ آباد کرنا ہوگاانھوں نے مسلسل اور باقاعدگی کے ساتھ آٹھویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کے انعقاد پر کمیٹی،بک پبلشرز، سیلرز اور نیشنل بک فائونڈیشن کو مبارکباددی۔