پی آئی اے انتظامیہ توانائی کی بچت کیلیے تیار ہے جنید یونس

کے ای ایس سی اور پی آئی اے کے مابین توانائی بچت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط


Staff Reporter December 07, 2012
ایم ڈی پی آئی اے جنید یونس معاہدے کے بعد کے ای ایس سی کے سی ای او تابش گوہرسے مصافحہ کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پی آئی اے کی انتظامیہ توانائی کی بچت مہم میں بھرپورکردارادا کرنے کیلیے تیار ہے اور یہ ہماری سماجی ذمے داری بھی ہے کہ توانائی کی بچت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

یہ بات پی آئی اے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے محمد جنید یونس نے کہی، انھوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلیے ہم تمام ماحولیاتی قوانین پرعملدرآمد چاہتے ہیں۔

تقریب میں ایم ڈی پی آ ئی اے محمد جنید یونس اورسی ای او کے ای ایس سی تابش گوہر نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے، اس موقع پرتابش گوہر اورآصف حسین نے بھی خطاب کیا۔

10

تابش گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ قومی ائیر لائن کے اخراجات میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کریں، کے، آصف حسین نے کہا کہ پی آ ئی اے کے ہیڈ آفس اور ٹریننگ سینٹر میں انرجی سیونگ طریقہ کار متعارف کرانے سے بجلی کے بل میں 30فیصد کمی ہوئی ہے، واضح رہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس اور ٹریننگ سینٹر کا ماہانہ بجلی کا بل تقریباً 5کروڑ روپے ہے جو سالانہ 60کروڑ روپے بنتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |